کراچی: این سی سی آئی اے کی کارروائی، پونزی سکیم کے غیر ملکی شہری گرفتار

0
430

کراچی: این سی سی آئی اے اور حساس اداروں نے کراچی کے علاقوں ڈی ایچ اے فیز 6 اتحاد اور ڈی ایچ اے فیز 1 میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چند غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان سے اہم اور حساس نوعیت کا ڈیٹا حاصل کیا گیا، جس کی بنیاد پر نیٹ ورک کے خلاف مزید قانونی کارروائیاں کی جائیں گی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار افراد پونزی سکیم کے ذریعے ایک منظم اور وسیع نیٹ ورک چلا رہے تھے، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد متاثر ہوئے اور انہیں شدید مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے اور نیٹ ورک سے منسلک دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا