راولپنڈی: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے خاتون کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے والے ملزم اسامہ ریحان کو گرفتار کر لیا۔
این سی سی آئی اے کی راولپنڈی ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم کو حراست میں لیا اور اس کے قبضے سے موبائل فون برآمد کیا گیا۔
حکام کے مطابق ملزم نے خاتون کو بدنام کرنے کے لیے اس کی نازیبا ویڈیوز وائرل کیں۔ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کی سیکشن 20 اور 21 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔






