اقوام متحدہ کی رپورٹ بھارت کے خلاف ثبوت، معافی مانگنا پڑے گی: بلال اظہر کیانی

0
407

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں واضح طور پر درج ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد شہریوں کے بنیادی حقوق سلب کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ رپورٹ اس بات کا ٹھوس ثبوت ہے کہ بھارت کو پاکستان سے معافی مانگنا پڑے گی۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سفارتی محاذ پر مضبوط اور مؤثر مقدمہ پیش کیا، جس کے نتیجے میں مئی سے لے کر آج تک عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کی تائید ہو رہی ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ پاکستان کی سفارتی اور اخلاقی فتح کا عملی ثمر ہے۔

انہوں نے کہا کہ یو این رپورٹ بین الاقوامی سطح پر پاکستان اور ملکی دفاع کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔ کشمیر کے معاملے پر بھارت مسلسل اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور اب اسے یو این قراردادوں کی پاسداری کرنا ہوگی۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے خلاف جنگ جیت چکا ہے اور پاکستان شروع دن سے یہ مؤقف اختیار کیے ہوئے ہے کہ خطے میں جارحیت کرنے والا ملک بھارت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے حقوق کسی صورت سلب نہیں کیے جا سکتے۔

بلال اظہر کیانی نے مزید کہا کہ پاکستان نے جنگ کے دوران اور اس کے بعد بھی بین الاقوامی قوانین کی مکمل پاسداری کی، جبکہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران پاکستان سفارتی محاذ پر مسلسل مضبوط پوزیشن میں آیا ہے، جس کا اعتراف اب عالمی ادارے بھی کر رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا