اسلام آباد(طلوع نیوز)ٹک ٹاکر حریم شاہ ویڈیوز لیک کیس،صندل خٹک کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت میں صندل خٹک کی درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی
،اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے دلائل کے بعد ملزمہ کی درخواست ضمانت منظور کر لی،اسپیشل جج سینٹرل نے صندل خٹک کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔خیال رہے کہ اس سے پہلے ٹک ٹاکر حریم شاہ کی نازیبا ویڈیو لیک کرنے کے الزام میں گرفتار صندل خٹک کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔
ایف آئی اے نے صندل خٹک کو سینئر سول جج محمد شبیر بھٹی کی عدالت میں پیش کیا جہاں صندل خٹک کے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ صندل خٹک کے وکلاء نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ موبائل فون تفتیشی افسر کو دے چکے ہیں،جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں۔عدالت نے ایف آئی اے کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ اس مقدمے میں دوسری خاتون عائشہ ناز کو بھی شامل تفتیش کرنا ہے،
عدالت صندل خٹک کو جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کرے۔ جبکہ اسلام آباد کی عدالت میں ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی نازیبا ویڈیو لیک کیس پر سماعت ہوئی،مقدمے کی مدعیہ حریم شاہ اور ملزمہ صندل خٹک اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔صندل خٹک نے عدالت میں بیان دیا کہ حریم شاہ کی ویڈیوز اب لیک ہوئی جب کہ وہ مجھے ایک سال سے تنگ کر رہی ہے۔
صندل خٹک نے الزام عائد کیا کہ حریم شاہ مجھے نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل کر رہی ہے،میں نے نہ حریم شاہ کی ویڈیو بنائی اور نہ ہی لیک کی،پراسکیوٹر نے کہا کہ ٹک ٹاک پر کشمیر کی آزادی کے لیے ویڈیوز نہیں ڈالی جاتیں۔






