ترقیاتی منصوبے مسلم لیگ ن کی حکومت اور قیادت کا خاصہ ہوتے ہیں،رانا ثناء اللہ

0
162

اسلام آباد(طلوع نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ 2013 تا 2018 محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک کو دہشت گردی کی عفریت اور لوڈشیڈنگ کی اذیت سے نجات دلائی تھی ، ترقیاتی منصوبے مسلم لیگ ن کی حکومت اور قیادت کا خاصہ ہوتے ہیں،

اگر پاکستان مسلم لیگ ن کی محمدنواز شریف اور شہباز شریف کے ادوار کو نکال لیں تو پھرملک میں کوئی ترقیاتی کام نظر نہیں آئے گا ۔وہ منگل کو مارگلہ ایونیو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہےتھے ۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے دو انتہائی اہمیت کے حامل منصوبوں کا افتتاح کیا ہے ،

مارگلہ ایونیو نئے آباد ہونے والے سیکٹرز کو جی ٹی روڈ سے ملائے گی نہ صرف ٹریفک کا لوڈ کم ہوگا بلکہ لوگوں کے لئے سفر میں آسانی ہوگی ۔ آج وزیراعظم نے 20 ارب لاگت کے ترقیاتی کاموں کا بھی افتتاح بھی کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کامیاب تحریک عدم اعتماد کے بعد شہباز شریف نے یہ حکومت سنبھالی ملک کو مسائل سے نکالنے کے لئے دن رات ایک کر دیا ، اپنی حکومت کے پہلے مہینے میں اسلام آباد ائیر پورٹ میٹرو بس سروس کا افتتاح کیا اس کے بعد ترقی کا سفر تیز سے تیز تر ہوتا گیا ۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سیاست میں خدمت کو فروغ دیا ،ان پر تنقید بھی ہوئی لیکن انہوں نے راستہ نہیں بدلہ ، خدمت کی سیاست ہی ملک اور قوم کی نجات کا باعث بن سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 1997 میں عوام نے دو تہائی اکثریت دی تو ترقی کا سفر اسی رفتار سے جاری تھا ، 12 اکتوبر کا سانحہ نہ ہوتا تو پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوچکا ہوتا ، ایسا ہوتا تو لوگ غیر قانونی طور پر بیرون ملک جاتے ہوئے سمندروں میں نہ ڈوبتے ،آج وہ لوگ کہاں ہیں جنہوں نے کروڑ نوکریاں دینا تھیں۔

انہوں نے کہاکہ ماضی میں ملک میں دہشت گردی ، لوڈ شیڈنگ عروج پر رہی ، 2013 میں دوبارہ عوام نے محمد نواز شریف اور مسلم لیگ ن پر اعتماد کا اظہار کیا ، اس دور حکومت میں نہ صرف دہشت گردی کا خاتمہ ہوا بلکہ لوڈشیڈنگ بھی صفر ہوگئی تھی ۔ان دونوں مسائل کو حل کرنے میں پاکستان مسلم لیگ ن کی پوری ٹیم نے کام کیا اس کا سہرا بھی ہماری قیادت کو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 4 سال میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جہاں سکیورٹی فورسز نے کام کیا وہیں پنجاب سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کو پنجاب کو باہر نکالا اس وقت بھی ٹیم لیڈر محمد شہباز شریف ہی تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا