انٹیلی جنس چیف کے معاون بم دھماکے میں جاں بحق

0
351

کابل میں ہونے والے ایک دھماکے میں افغان طالبان کی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ عبد الحق واثق کے معاون ہلاک ہو گئے۔

افغان ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت مولوی نعمان کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ واقعہ جمعے کے روز کابل کے علاقے بوٹخاک میں ان کے گھر کے اندر پیش آیا۔

رپورٹس کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب مولوی نعمان گھر میں موجود تھے، دھماکے کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ ان کا بیٹا زخمی ہو گیا، جسے طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا۔

تاحال طالبان حکام کی جانب سے واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی دھماکے کی حتمی وجوہات سامنے آ سکی ہیں۔ تاہم ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دھماکہ گیس سلنڈر میں نصب بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا