پیپلز لائرز فورم کے سیکرٹری جنرل مستعفی

0
294

پیپلز پارٹی کی 26ویں اور 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت پر پیپلز لائرز فورم کے سیکرٹری جنرل اسد نواز ایڈووکیٹ نے احتجاجاً پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

اسد نواز ایڈووکیٹ نے کہا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی قربانیوں کی نفی ہے، اور صدر زرداری و بلاول بھٹو نے 27ویں ترمیم کی حمایت کر کے بھٹو خاندان کے نظریے کی خلاف ورزی کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بے نظیر بھٹو کی آئین اور جمہوریت کے لیے قربانیاں ان کے شوہر اور بیٹے نے کچل دی ہیں اور اپنا استعفیٰ بلاول بھٹو، آصف زرداری اور متعلقہ حکام کو بھیج دیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا