سٹریٹ موومنٹ شروع ہو چکی، شفیع جان

0
355

لاہور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی شفیع جان نے پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے آمرانہ سوچ قرار دیا اور کہا کہ وفاق اور پنجاب کے حکمران جان لیں کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت میں اسٹریٹ موومنٹ شروع ہو چکی ہے۔

شفیع جان نے کہا کہ عظمیٰ بخاری کا بیان غیر جمہوری ہے اور پنجاب حکومت سہیل آفریدی کے دورہ لاہور سے خوفزدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا دورہ جعلی پنجاب حکومت کے ظلم کا شکار کارکنوں اور ان کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے تھا۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ لاہور میں فوڈ اسٹریٹ اور تجارتی مراکز زبردستی بند کرائے گئے، کارکنوں پر چھاپے اور چادر و چار دیواری کی پامالی معمول ہے، لیکن سہیل آفریدی کی قیادت میں اسٹریٹ موومنٹ ملک کے کسی بھی حصے میں جاری رہے گی کیونکہ سیاسی سرگرمیاں ہر جماعت کا آئینی اور جمہوری حق ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا