سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ؛ عالمی و مقامی مارکیٹس میں نئی بلندیاں ریکارڈ

0
605

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں یکدم 211 ڈالر کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد قیمت 5 ہزار 293 ڈالر کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی نمایاں رہے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 21 ہزار 100 روپے کے اضافے سے بڑھ کر 5 لاکھ 51 ہزار 662 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچی۔

اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 18 ہزار 90 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 72 ہزار 961 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا، فی تولہ چاندی 271 روپے مہنگی ہو کر 11 ہزار 911 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی، جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 232 روپے کے اضافے سے 10 ہزار 211 روپے ہو گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا