ملکی معیشت کے استحکام کیلیے ایکسپورٹ، ٹیکس نیٹ بڑھانا ناگزیر ہے: احسن اقبال

0
329

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایران اور امریکہ کے درمیان پیدا ہونے والی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور عالمی حالات کے تناظر میں معاملات کو نہایت احتیاط سے دیکھ رہے ہیں۔

پنجاب کے ضلع ساہیوال کے نواحی گاؤں 90 سکس آر میں وائس چانسلر نارووال یونیورسٹی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا شدید طلاطم کا شکار ہے جس نے یورپ سمیت بڑی عالمی طاقتوں کو بھی تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سو برسوں میں جن عالمی قوانین اور ضابطوں کو پائیدار امن اور مستحکم عالمی نظام کی بنیاد سمجھا جاتا تھا، وہ اب مؤثر نظر نہیں آ رہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکہ کے معاملے پر حکومت اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر نہایت محتاط حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے تاکہ اس عالمی طوفان سے ملکی کشتی کو محفوظ طریقے سے گزارا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں ملک اور قوم کو کئی بار سخت فیصلے بھی کرنا پڑتے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کو کسانوں کے مسائل کا بخوبی احساس ہے، تاہم ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افغان سرحد بند کرنے جیسے مشکل فیصلے ناگزیر تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں اور زرعی معیشت کی بہتری کے لیے حکومت چین سمیت دیگر دوست ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت تین سال قبل دیوالیہ ہونے کے قریب تھی، تاہم حکومت ملکی ترقی اور معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برآمدات میں اضافے اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے تاکہ معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کیا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا