سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 67 دہشت گرد ہلاک

0
697

سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بروقت اور مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے ناکام بنا دیے۔ ان کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 67 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جبکہ سکیورٹی فورسز اور پولیس کے 10 جوان شہید ہوئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بلوچستان کے 12 مختلف مقامات پر حملوں کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فوری اور مربوط کارروائیوں کے باعث دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکے اور تمام حملے ناکام بنا دیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صبح سے اب تک مختلف مقابلوں میں 67 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ گزشتہ دو روز کے دوران پنجگور اور شعبان کے علاقوں میں مزید 41 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے تھے۔ اس طرح بلوچستان میں حالیہ کارروائیوں کے دوران جہنم واصل کیے جانے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 108 ہو چکی ہے۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے گوادر میں ایک بلوچ مزدور خاندان پر حملہ کر کے پانچ افراد کو شہید کر دیا۔ شہید ہونے والے تمام افراد کا تعلق ضلع خضدار سے تھا اور وہ محنت مزدوری کے لیے گوادر آئے تھے۔

ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے شہریوں میں 5 مرد، 3 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔ یہ معصوم شہری بلوچستان کے مختلف علاقوں سے روزگار کے حصول کے لیے گوادر آئے تھے، جنہیں دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد عناصر بھارتی ایما پر بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کو نقصان پہنچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، تاہم سکیورٹی فورسز پوری قوت اور عزم کے ساتھ ان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق علاقے میں مزید تعاقبی آپریشنز اور فضائی نگرانی کا عمل جاری ہے تاکہ دہشت گردوں کے باقی ماندہ نیٹ ورکس کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے اور صوبے میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا