عالمی بینک کے صدر کا پاکستان دورہ، معاشی اصلاحات پر بات چیت متوقع

0
503

ذرائع کے مطابق عالمی بینک پاکستان دورہ کے دوران صدر اجے بنگا چار فروری تک پاکستان میں قیام کریں گے، جہاں وہ معاشی اصلاحات، ترقیاتی منصوبوں اور بھارت کے ساتھ آبی تنازعے پر پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق عالمی بینک کے صدر اجے بنگا چار فروری تک پاکستان میں قیام کریں گے، جہاں ان کے دورے کے دوران پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات اور بھارت کے ساتھ آبی تنازعے پر تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کے صدر کی وزیراعظم، نائب وزیراعظم، وزیر خزانہ، وزیر توانائی اور اقتصادی امور کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ ان ملاقاتوں میں انہیں پاکستان کی معاشی اصلاحات، ترقیاتی منصوبوں اور آئندہ ترجیحات سے آگاہ کیا جائے گا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ اجے بنگا کے اس دورے کے دوران عالمی بینک کے ساتھ طے شدہ دس سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پر عمل درآمد میں نمایاں پیش رفت متوقع ہے۔ اس فریم ورک کے تحت عالمی بینک 2035 تک پاکستان کو 20 ارب ڈالر کی مالی معاونت فراہم کرے گا۔

ذرائع کے مطابق یہ دورہ پاکستان کی معیشت کے استحکام، ترقیاتی منصوبوں کے فروغ اور عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا