حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا

0
327

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کرتے ہوئے ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے مطابق ڈیزل کی قیمت اب 268 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے اور اس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں یکم فروری 2026 سے نافذ العمل ہوں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا