ریاض میں امریکی سفارتخانے پر حملہ؛ سعودی عرب کی ایران کی شدید مذمت

0
759

ریاض میں قائم امریکی سفارتخانے پر ایرانی حملے کے بعد سعودی عرب نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں حملے کو ’’غدارانہ کارروائی‘‘ قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین اور سفارتی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ مملکت اپنی سلامتی اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے، جس میں کسی بھی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کا اختیار بھی شامل ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باوجود مملکت اپنی سرزمین، شہریوں اور سفارتی تنصیبات کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گی اور علاقائی استحکام کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کرتی رہے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا