عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی

0
696

تین روزہ وقفے کے بعد عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمتیں جاری کر دی گئی ہیں

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 139 ڈالر کی کمی کے بعد 5 ہزار 272 ڈالر کی سطح پر آ گئی

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 13 ہزار 900 روپے کم ہو کر 5 لاکھ 49 ہزار 962 روپے ہو گئی جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 11 ہزار 917 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 71 ہزار 503 روپے کی سطح پر آ گئی

چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی فی تولہ چاندی 1 ہزار 146 روپے سستی ہو کر 8 ہزار 904 روپے پر آ گئی جبکہ فی دس گرام چاندی 986 روپے کی کمی سے 7 ہزار 633 روپے کی سطح پر پہنچ گئی

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کے بدلتے رجحان کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا