پاکستان نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے ملک میں ڈیجیٹل مالیاتی شعبے کے لیے نیا قانونی فریم ورک قائم کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ نے ورچوئل اثاثہ جات ایکٹ 2026 منظور کر لیا ہے، جس کے تحت پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی قائم کر دی گئی ہے۔
اس اتھارٹی کا کام ملک میں ورچوئل اثاثہ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو لائسنس جاری کرنا اور ان کی نگرانی کرنا ہوگا۔
حکام کے مطابق اس قانون کا مقصد سرمایہ کاروں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنانا، مالیاتی نظام میں شفافیت بڑھانا اور ڈیجیٹل اثاثوں کے شعبے کو باقاعدہ ضابطوں کے تحت لانا ہے۔






