میران شاہ میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 14 شہری زخمی

0
747

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں ایک چیک پوسٹ کے قریب خودکش حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق میران شاہ مین روڈ پر واقع چشمہ سربندکی چیک پوسٹ پر خودکش دھماکے کے باعث کم از کم 14 عام شہری زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آصف اقبال کے مطابق ابتدائی طور پر کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم مزید زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ امدادی ٹیمیں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر رہی ہیں۔

نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے جسے مزید معلومات موصول ہونے پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا