ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ہماری کارکردگی اچھی تھی، ہم رن ریٹ پر باہر ہوئے: محمد رضوان

0
310

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی کارکردگی اچھی رہی تاہم ٹیم رن ریٹ کی بنیاد پر ایونٹ سے باہر ہوئی۔

کراچی میں پریکٹس سیشن کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف میچ کو برا نہیں کہا جا سکتا کیونکہ آخر میں پاکستان نے وہ میچ جیت لیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں اپ سیٹ ہوتے رہتے ہیں۔ مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زمبابوے نے بھی آسٹریلیا کو شکست دی تھی، اس لیے یہ کہنا درست نہیں کہ ایک ٹیم بڑی ہے اور دوسری چھوٹی۔

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیمی فائنل میچ کے حوالے سے سوال پر محمد رضوان نے کہا کہ وہ بھارت کے میچز نہیں دیکھتے۔

کھلاڑیوں پر جرمانوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ بعض اوقات میڈیا کی تنقید کے باعث کھلاڑیوں پر دباؤ بڑھ جاتا ہے اور ٹیم کو اچھا یا برا دکھانے میں میڈیا کا کردار بھی اہم ہوتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا