خامنہ ای کی اہلیہ زندہ ہیں، ایرانی سرکاری میڈیا

0
1774

تہران: ایران کے سرکاری میڈیا نے کئی روز سے زیر گردش ایرانی سپریم لیڈر کی اہلیہ منصورا باغزادہ خامنہ ای کی شہادت کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

سرکاری رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے دوران منصورا باغزادہ خامنہ ای زخمی ہوگئی تھیں، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ کچھ عرصہ اسپتال میں زیر علاج رہیں، اسی دوران ان کی موت کی خبر سوشل میڈیا اور مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی تھی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق منصورا باغزادہ خامنہ ای زندہ ہیں اور اب ان کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا