زلفی بخاری کی نیب میں پیش ہونے سے معذرت

0
138

اسلام آباد(طلوع نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٰٹی آئی) کے رہنما زلفی بخاری نے 190ملین پاؤنڈز این سی اے اسکینڈل کیس میں نیب کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کرلی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) میں 190ملین پاؤنڈز این سی اے اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں۔ سابق وفاقی وزیر زلفی بخاری نے نیب کو تحریری جواب جمع کرا دیا جس میں پیش ہونے سے معذرت کی۔

زلفی بخاری نے نیب کو بتایا کہ کاروباری مصروفیات کے باعث بیرون ملک مقیم ہوں، نیب کا کال اپ نوٹس موصول ہونے کی اطلاع آج ملی ہے، بیرون ملک ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکتا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا