ایران تنازع میں ہم اکیلے کافی ہیں، اتحادیوں کے رویے پر امریکی صدر برہم

0
740

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری کشیدگی کے دوران اتحادی ممالک کی جانب سے تعاون نہ ملنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایک طاقتور ملک ہے اور اسے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا اپنے فیصلے خود کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور کسی بیرونی حمایت کا محتاج نہیں۔

صدر ٹرمپ نے نیٹو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اتحاد اس وقت غلطی کر رہا ہے اور اسے اس صورتحال میں امریکا کا ساتھ دینا چاہیے تھا۔

فرانسیسی صدر کے آبنائے ہرمز میں کسی فوجی کارروائی میں شامل نہ ہونے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ جلد اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جاپان، آسٹریلیا اور جنوبی کوریا امریکا کے مؤقف سے متفق تو تھے، لیکن مشکل وقت میں انہوں نے عملی مدد فراہم نہیں کی۔

واضح رہے کہ برطانیہ، فرانس، آسٹریلیا، جاپان، جنوبی کوریا اور چین پہلے ہی آبنائے ہرمز سے متعلق کسی ممکنہ کارروائی میں شرکت سے انکار کر چکے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا