نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے مطابق آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش کے ساتھ برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس کے باعث پہاڑی علاقوں میں سڑکیں متاثر ہو سکتی ہیں۔ استور، سکردو، ہنزہ اور وادی نیلم میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ اور گوادر میں بارش کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں، جن میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان شامل ہیں، میں بھی بارش متوقع ہے۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔





