افغان طالبان رجیم کی دہشتگردی کی حمایت اور انتہا پسندانہ پالیسیاں دنیا کیلئے چیلنج ہیں: امریکی تھنک ٹینک

0
576

امریکی تھنک ٹینک نے قرار دیا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی دہشت گردی کی حمایت اور انتہا پسندانہ پالیسیاں دنیا کے لیے ایک بڑا چیلنج ہیں۔

رپورٹ کے مطابق طالبان رجیم کے جابرانہ قوانین افغان شہریوں کے بنیادی حقوق اور مستقبل کے لیے سنگین خطرہ ہیں، جبکہ افغان ریاست کی قانونی حیثیت اور شہری حقوق کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔

امریکی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے القاعدہ اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے ساتھ تعلقات برقرار ہیں، اور طالبان حکومت دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی سے گریزاں ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر قانونی حیثیت نہ ہونے کے باعث طالبان رجیم افغانستان کی نمائندگی کے لیے مکمل قانونی درجہ نہیں رکھتی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا