کراچی: کریم آباد انڈرپاس 10 اپریل کو ٹریفک کے لیے کھل جائے گا، ڈی جی کے ڈی اے

0
334

کراچی میں ڈی جی کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے کہا ہے کہ کریم آباد انڈرپاس کا ترقیاتی کام 15 روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ انڈرپاس پر دن رات کام جاری ہے اور یہ منصوبہ 10 اپریل کو ٹریفک کے لیے کھل جائے گا۔

کے ڈی اے حکام کے مطابق کریم آباد انڈرپاس کی لمبائی 1.1 کلومیٹر ہے، اور اس کا تعمیراتی کام دسمبر 2023 میں شروع ہوا تھا۔ انڈرپاس کو ایک سال کی مدت میں مکمل ہونا تھا۔

کے ڈی اے حکام نے بتایا کہ اس منصوبے کی ابتدائی لاگت تقریباً ایک ارب 35 کروڑ روپے تھی، لیکن دوران تعمیر کریم آباد انڈرپاس کی لاگت تقریباً 3 ارب 83 کروڑ روپے ہو گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا