اداکارہ رمشا خان اور خوشحال خان نے شادی کرلی؟ 

0
270

کراچی: اداکارہ رمشا خان اور اداکار خوشحال خان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خفیہ نکاح کی افواہیں گردش کر رہی ہیں، تاہم تاحال اس خبر کی کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

دونوں فنکار ڈرامہ انڈسٹری کے معروف نام ہیں اور اپنے منفرد کرداروں کے انتخاب کے باعث خاص پہچان رکھتے ہیں۔ انہوں نے حالیہ پراجیکٹس دنیہاپور اور بریانی میں بطور لیڈ جوڑی کام کیا، جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی۔

ان ڈراموں کے بعد شائقین کی بڑی تعداد نے دونوں کی آن اسکرین کیمسٹری کو حقیقی زندگی میں بھی دیکھنے کی خواہش ظاہر کی، جس کے بعد سے ان کے درمیان تعلقات کی افواہیں زیر گردش ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ایک معروف شوبز جوڑے نے سادہ اور نجی تقریب میں نکاح کر لیا ہے۔ اگرچہ کسی کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، تاہم متعدد صارفین نے قیاس کیا کہ یہ جوڑی رمشا خان اور خوشحال خان ہو سکتی ہے۔

دونوں فنکار اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھتے ہیں اور اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا، جس کے باعث مداح اس خبر کی تصدیق کے منتظر ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا