ایران میں لاپتا امریکی افسر بازیاب، خفیہ ریسکیو آپریشن مکمل: ٹرمپ

0
518

واشنگٹن/تہران: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ ایران میں گرنے والے امریکی جنگی طیارے کے لاپتا افسر کو کامیابی کے ساتھ بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی فوج نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران ایک جرات مندانہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے ایک اہم افسر، جو کرنل کے عہدے پر فائز ہیں، کو بحفاظت واپس لے آیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ افسر ایف پندرہ طیارہ گرنے کے بعد ایران میں لاپتا ہو گیا تھا اور تقریباً دو دن تک ایرانی حکام سے بچتے ہوئے روپوش رہا۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فورسز نے ایک خفیہ اور انتہائی خطرناک آپریشن کے ذریعے اسے نکالا، جو رات کی تاریکی میں کیا گیا، اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

اس آپریشن کو حالیہ عرصے کے سب سے پیچیدہ اور حساس ریسکیو مشنز میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا