کراچی: پولیس چیف نے مختلف معاملات کی انکوائری مکمل ہونے کے بعد 7 انسپکٹرز اور 3 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز سمیت مجموعی طور پر 22 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا۔
حکام کے مطابق معطلی کا فیصلہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں کیا گیا، جس میں اہلکاروں پر مختلف الزامات ثابت ہوئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معطل کیے گئے تمام افسران اور اہلکاروں کو متعلقہ پولیس ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ انہیں روزانہ کی بنیاد پر ہیڈکوارٹر میں حاضری یقینی بنانے کے احکامات بھی دیے گئے ہیں۔






