فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، امن پر مشترکہ عزم

0
153

تہران: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سربراہی میں پاکستانی اعلیٰ سطح کے وفد نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، جس میں دیگر ایرانی حکام بھی شریک ہوئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے مذاکرات کی شاندار میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے گہرے اور مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ایران آمد پر خوش آمدید کہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کا مؤقف مشترکہ اور مضبوط ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری سفارتی کوششوں کے تناظر میں پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد اس وقت تہران میں موجود ہے۔

تہران پہنچنے پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی کوششیں جاری ہیں، جس میں پاکستان اہم سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا