۔50 دن بعد ایران نے فضائی حدود جزوی بحال کر دی، 6 ائیرپورٹس کھول دیے

0
606

تہران: ایران نے تقریباً 50 دن بعد اپنی فضائی حدود جزوی طور پر بحال کرتے ہوئے ملک کے 6 ائیرپورٹس کو کھول دیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق تہران کے امام خمینی ائیرپورٹ سمیت مشہد، برجند، گورگن اور زاہدان کے ائیرپورٹس پر پروازوں کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ایران کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مشرقی ایران کے فضائی راستے صبح 7 بجے دوبارہ کھول دیے گئے ہیں اور بین الاقوامی پروازوں کو مشرقی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق ملک کے دیگر ائیرپورٹس پر بھی پروازیں مرحلہ وار بحال کی جائیں گی، تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی ٹائم فریم نہیں دیا گیا۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں کشیدگی کے باوجود پابندیوں میں بتدریج نرمی آ رہی ہے، تاہم دوپہر تک پروازوں کی مکمل بحالی شروع نہیں ہو سکی تھی۔

واضح رہے کہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے حملوں کے بعد ایران نے اپنی فضائی حدود بند کر دی تھی، جسے اب جزوی طور پر بحال کیا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا