مظفرگڑھ میں سفاکیت، نامعلوم افراد نے گائے کی زبان کاٹ دی

0
507

مظفرگڑھ: پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے گائے کی زبان کاٹ دی۔

پولیس کے مطابق واقعہ لنگر سرائے کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ملزمان نے بے زبان جانور کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

محکمہ لائیو اسٹاک کا کہنا ہے کہ گائے کی زبان تیز دھار آلے سے کاٹی گئی، جس کے باعث متاثرہ جانور چارہ کھانے سے بھی قاصر ہو گیا ہے۔

دوسری جانب گائے کے مالک نے ملزمان کے خلاف پولیس میں درخواست جمع کرا دی ہے اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متاثرہ شخص کے مطابق اس سے قبل بھی نامعلوم افراد ان کے جانوروں کو نقصان پہنچا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ملک کے مختلف علاقوں میں جانوروں کے ساتھ بدسلوکی اور سفاکیت کے ایسے واقعات سامنے آتے رہے ہیں، جس پر عوامی سطح پر تشویش پائی جاتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا