نواز شریف کی زیر صدارت گلگت بلتستان کے انتخابات میں پارٹی ٹکٹ سے متعلق اجلاس

0
381

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس گلگت بلتستان کے 2026 کے عام انتخابات کے سلسلے میں جاری ہے، جس میں پارٹی کے ممکنہ امیدواروں کے انتخاب پر غور کیا جا رہا ہے۔

اجلاس کی صدارت پارٹی کے صدر محمد نواز شریف کر رہے ہیں، جبکہ اجلاس میں شہباز شریف، اسحاق ڈار اور مریم نواز سمیت دیگر سینئر رہنما شریک ہیں، جنہوں نے آمد پر نواز شریف کا استقبال کیا۔

23 رکنی پارلیمانی بورڈ گلگت بلتستان کے عام انتخابات کے لیے موزوں امیدواروں کے چناؤ کا عمل مکمل کرے گا۔ اجلاس میں احسن اقبال، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق اور حافظ حفیظ الرحمن بھی شریک ہیں۔

اس کے علاوہ پرویز رشید، رانا ثناء اللہ، مریم اورنگزیب، انوشہ رحمان، کیپٹن (ر) صفدر اور چوہدری برجیس طاہر بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

اجلاس میں امیر مقام سمیت گلگت بلتستان کے دیگر رہنما بھی موجود ہیں، جن میں حاجی اکبر تابان، شمس میر، محمد اشرف سادا، محمد انور، ارمان شاہ، سلطان علی خان اور محمد عمران وکیل شامل ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پارلیمانی بورڈ کی جانب سے حتمی منظوری کے بعد امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا، جو آئندہ انتخابات میں پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا