پہلگام واقعہ فالس فلیگ آپریشن، بھارت شواہد دینے میں ناکام: عطا تارڑ

0
469

اسلام آباد: عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے لیکن بھارت آج تک اپنے مؤقف کے حق میں کوئی قابلِ اعتبار شواہد پیش نہیں کر سکا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واقعے کے صرف 10 منٹ کے اندر ایف آئی آر کا اندراج اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ متن پہلے سے تیار تھا، جو اس واقعے کو مشکوک بناتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی میڈیا، بھارتی سول سوسائٹی، سیاستدانوں اور تھنک ٹینکس نے بھی اس واقعے پر سنجیدہ سوالات اٹھائے، جبکہ بھارتی میڈیا کوئی ٹھوس ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا اور محض من گھڑت بیانیہ فروغ دیتا رہا۔

عطا تارڑ نے دعویٰ کیا کہ پہلگام واقعہ ایک خود ساختہ آپریشن تھا جس کے ذریعے جنگی ماحول پیدا کیا گیا اور بھارتی میڈیا نے پروپیگنڈا ٹول کے طور پر کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک تسلیم شدہ بین الاقوامی مسئلہ ہے مگر بھارت اسے داخلی معاملہ قرار دیتا ہے، جبکہ بھارت میں ہندوتوا نظریے کے تحت اقلیتوں، خصوصاً مسلمانوں کے حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے الزام عائد کیا کہ بھارت دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے طور پر استعمال کر رہا ہے اور پاکستان میں بدامنی پھیلانے کے لیے مختلف گروہوں کی سرپرستی کر رہا ہے، جبکہ پاکستان کے پاس اس حوالے سے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف پرعزم ہے اور اپنی خودمختاری، سلامتی اور وقار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ ان کے مطابق اگر بھارت نے کسی بھی قسم کی مہم جوئی کی تو اس کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا