لاہور میں ریس لگاتی کاروں نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا

0
431

لاہور: ڈیفنس اے لاہور کے علاقے میں ریس لگاتی تیز رفتار کاروں کی ٹکر سے ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی نوجوان کی شناخت سیف کے نام سے ہوئی ہے جو موٹر سائیکل پر دفتر سے گھر جا رہا تھا کہ اسی دوران دو تیز رفتار گاڑیوں نے اسے ٹکر مار دی۔

حادثے کے نتیجے میں سیف شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ زخمی کے بھائی حمزہ کی مدعیت میں نامعلوم کار ڈرائیورز کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کر دیے ہیں جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا