حیدرآباد کنگز کی فائنل تک شاندار واپسی: مارنوس لبوشین

0
493

حیدرآباد کنگز کے کپتان مارنوس لبوشین نے کہا ہے کہ ٹیم کا فوکس مکمل طور پر اپنے پلان پر عمل اور خود پر اعتماد رکھنے پر ہے۔ ان کے مطابق فائنل تک پہنچنا ٹیم کے لیے ایک بہترین موقع ہے اور کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کے مطابق شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔

لبوشین نے کہا کہ یہ ان کا پاکستان سپر لیگ میں پہلا موقع ہے اور انہوں نے اس تجربے کو بھرپور انداز میں انجوائے کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ٹیم کا ہدف فائنل جیت کر ٹرافی اپنے نام کرنا ہے اور وہ مکمل اعتماد کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

انہوں نے کہا کہ چار میچز میں مسلسل شکست کے بعد مایوسی ضرور ہوئی، لیکن ٹیم کو یقین تھا کہ وہ واپسی کر سکتی ہے۔ راولپنڈی کے خلاف 85 رنز سے جیت اور پھر اگلے میچ میں صرف 6 رنز کا دفاع کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کرنا ٹیم کی محنت اور مضبوط یقین کا نتیجہ ہے۔

کپتان نے مزید کہا کہ یہ سفر کسی معجزے سے کم نہیں لگتا، لیکن اصل چیز ٹیم کا پلان، اعتماد اور مسلسل محنت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرافی جیتنے کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ اسے کس کے نام منسوب کیا جائے گا۔ لبوشین نے یہ بھی کہا کہ یہ لیگ ان کے لیے اپنی ٹی ٹوئنٹی اسکلز اور کپتانی کو بہتر کرنے کا بہترین موقع رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا