آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، شہریوں پر پیٹرولیم لیوی کا بوجھ مزید بڑھادیا گیا

0
740

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں بڑا اضافہ کردیا ہے جس سے شہریوں پر مالی بوجھ مزید بڑھ گیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر لیوی میں 13 روپے 91 پیسے اضافہ کیا ہے۔ اضافے کے بعد پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 117 روپے 41 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 42 روپے 60 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل پیٹرول پر لیوی 103 روپے 50 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 28 روپے 69 پیسے فی لیٹر تھی۔

حکام کے مطابق حکومت نے دونوں مصنوعات پر مجموعی طور پر فی لیٹر 160 روپے پیٹرولیم لیوی عائد کرنے کی آئی ایم ایف شرط بھی پوری کرلی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا