ایک شخص، 421 گاڑیاں، 1526 ای چالان

0
43

لاہور: لاہور میں ٹریفک پولیس کی کارروائی کے دوران ایک حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے۔ ایک شہری کے نام پر 421 گاڑیاں، رکشے اور موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہونے کا پتہ چلا ہے، جبکہ اس کے ذمے لاکھوں روپے کے ای چالان بھی واجب الادا ہیں۔

ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق جنرل ہولڈ اپ کے دوران شہری باز محمد کی موٹر سائیکل کو چیک کیا گیا تو ریکارڈ کی جانچ کے دوران معلوم ہوا کہ اس کے نام پر مجموعی طور پر 421 گاڑیاں، رکشے اور موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہیں۔

حکام کے مطابق مذکورہ گاڑیوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث 1526 ای چالان بھی جاری کیے جا چکے ہیں، جن کی مجموعی مالیت 20 لاکھ 88 ہزار 800 روپے سے زائد بنتی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ابتدائی جانچ کے بعد باز محمد کی موٹر سائیکل کو تھانہ مسلم ٹاؤن میں بند کر دیا گیا ہے، جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ اتنی بڑی تعداد میں گاڑیاں ایک ہی شخص کے نام پر کیسے رجسٹرڈ ہوئیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں کو گاڑیوں کی خرید و فروخت اور رجسٹریشن کے دوران قانونی تقاضے پورے کرنے چاہییں تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریکارڈ کی مزید جانچ کے بعد ضروری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا