مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی ،76افراد جاں بحق

0
140

اسلام آباد(طلوع نیوز) این ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔

این ڈی ایم اے کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 9 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوئے ہیں، پنجاب میں 5 اور خیبرپختونخوا میں 2 افراد جان سے گئے۔

رپورٹ کے مطابق 25 جون سے اب تک بارشوں سے ملک بھر میں 76 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں سے 30 مرد، 15 خواتین اور 31 بچے شامل ہیں، سب سے زیادہ 48 اموات پنجاب، 20 خیبرپختونخوا میں ہوئیں، بلوچستان سے 5 اور آزاد کشمیر سے 3 اموات رپورٹ ہوئیں۔

این ڈی ایم اے نے مزید بتایا ہے کہ بارشوں سے 133 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 49 مرد، 38 خواتین اور 48 بچے شامل ہیں، ملک بھر میں 78 گھروں کو نقصان پہنچا، ملک کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں سے اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا