اسٹیٹ بینک نے شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا

0
230

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود (پالیسی ریٹ) کو 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی نے معاشی صورتحال، مہنگائی کے رجحانات اور دیگر اہم اقتصادی اشاریوں کا جائزہ لینے کے بعد شرح سود میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پالیسی ریٹ بدستور 11.5 فیصد رہے گا اور یہ فیصلہ ملکی معاشی استحکام اور موجودہ معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ہونے والے مانیٹری پالیسی اجلاس میں بھی اسٹیٹ بینک نے شرح سود کو 11.5 فیصد پر برقرار رکھا تھا۔

ماہرین کے مطابق شرح سود برقرار رہنے سے کاروباری شعبے، سرمایہ کاروں اور مالیاتی منڈیوں کو پالیسی تسلسل کا اشارہ ملے گا، جبکہ مستقبل کے فیصلے مہنگائی، زرمبادلہ ذخائر اور مجموعی معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا