سندھ کابینہ نے بجٹ کی منظوری دیدی، تنخواہوں میں 7 فیصد اضافے کی تجویز

0
377

کراچی: سندھ کابینہ نے مالی سال 2026-27 کے صوبائی بجٹ کی منظوری دے دی، جس کا حجم 2.7 ٹریلین روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافے کی تجویز شامل کی گئی ہے۔

کابینہ اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت کی کوشش تھی کہ ملازمین کی تنخواہوں میں کم از کم 10 فیصد اضافہ کیا جائے، تاہم مالی مشکلات کے باعث اس سے زیادہ اضافہ ممکن نہیں ہو سکا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں معاشرے کے ہر طبقے کا خیال رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات کے مطابق غربت کے خاتمے اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں، عوامی خدمات اور سماجی تحفظ کے پروگراموں کو بھی خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا