گھوٹکی: سندھ کے ضلع گھوٹکی کے علاقے خدا بخش گڈانی میں بڑے بھائی نے رشتے داروں کے ساتھ مل کر اپنے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق مقتول ماضی میں رشتے کے تنازع پر اپنے چچا کے قتل کے مقدمے میں نامزد تھا۔ رشتے داروں نے مبینہ طور پر پہلے اس کی ضمانت کرائی اور بعد ازاں بڑے بھائی کے ساتھ مل کر اسے قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔






