لکھنؤ میں تجارتی عمارت میں آگ، 15 افراد جاں بحق

0
183

بھارت کے شہر لکھنؤ میں ایک تین منزلہ تجارتی عمارت میں آگ لگنے کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد جاں بحق ہو گئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق آگ عمارت کے درمیانی حصے سے بھڑکی اور دیکھتے ہی دیکھتے دیگر منزلوں تک پھیل گئی، جس سے عمارت میں موجود افراد پھنس گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر پالتو جانوروں کی دکان اور ویٹرنری کلینک قائم تھا، جبکہ بالائی منزلوں پر ایک کوچنگ سینٹر موجود تھا جہاں طلبہ کو گیمنگ اور اینیمیشن سے متعلق سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کی تربیت دی جاتی تھی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق آتشزدگی کی وجہ شارٹ سرکٹ ہو سکتی ہے، تاہم واقعے کی اصل وجہ جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے ریسکیو اور فائر فائٹنگ آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا، جبکہ متاثرہ افراد کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا