وینزویلا میں تباہ کن زلزلے، سیکڑوں ہلاکتیں، ہزاروں اموات کا خدشہ

0
357

وینزویلا میں آنے والے پے در پے طاقتور زلزلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، جبکہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق پہلا زلزلہ 7.1 شدت کا ریکارڈ کیا گیا، جس کے چند منٹ بعد 7.5 شدت کا دوسرا زلزلہ آیا۔ زلزلوں کے باعث دارالحکومت کراکس سمیت متعدد شہروں میں درجنوں عمارتیں منہدم ہوگئیں۔

وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز نے واقعے کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک 167 افراد کی ہلاکت اور 970 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

حکام کے مطابق زلزلے سے مائی کیٹیا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، جس کے بعد ملک بھر میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی ہے اور امدادی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے نے ابتدائی تخمینے میں خبردار کیا ہے کہ زلزلے سے اموات کی تعداد ہزاروں تک پہنچ سکتی ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ابتدائی رپورٹس تشویشناک ہیں اور امریکی اداروں کو فوری امدادی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

ادھر ایران نے بھی وینزویلا کے لیے امدادی کارروائیوں میں ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران اس مشکل گھڑی میں وینزویلا کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

دوسری جانب اسپین نے بھی امدادی سرگرمیوں کے لیے 54 فوجی اہلکاروں پر مشتمل خصوصی دستہ وینزویلا بھیجنے کا اعلان کیا ہے، جو جدید ریسکیو آلات اور تربیت یافتہ کتوں کے ساتھ امدادی کارروائیوں میں حصہ لے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا