آئی فون 18 سیریز کے ماڈلز کی قیمت کیا ہوگی؟

0
135

ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ میموری چپس کی عالمی قلت کے باعث کمپنی کو آئی فونز کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑے گا، تاہم اب ایک نئی رپورٹ میں آئی فون 18 سیریز کی متوقع قیمتوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت (اے آئی) ڈیٹا سینٹرز کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث میموری اور اسٹوریج چپس کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے اثرات اسمارٹ فون انڈسٹری پر بھی پڑ رہے ہیں۔

جے پی مورگن کے ایک تجزیہ کار کے مطابق ایپل کی جانب سے آئی فون 18 سیریز کے ہر ماڈل کی قیمت میں تقریباً 50 ڈالر اضافہ کیے جانے کا امکان ہے، جو پہلے سامنے آنے والی 200 ڈالر اضافے کی قیاس آرائیوں سے کہیں کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی فون 18 پرو کی ابتدائی قیمت 1,149 ڈالر جبکہ آئی فون 18 پرو میکس کی ابتدائی قیمت 1,249 ڈالر ہونے کا امکان ہے۔ اخراجات کم رکھنے کے لیے ایپل اپنے تیار کردہ سی سیریز موڈیم سمیت دیگر اندرونی ٹیکنالوجیز کا زیادہ استعمال کرے گا۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق آئی فون 18 پرو میں استعمال ہونے والے میموری اور اسٹوریج پرزہ جات کی لاگت گزشتہ ماڈل کے مقابلے میں تقریباً 150 ڈالر زیادہ ہو سکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایپل اس سال اپنی لانچ حکمتِ عملی میں بھی تبدیلی لا رہا ہے۔ توقع ہے کہ ستمبر میں آئی فون 18 پرو ماڈلز کے ساتھ کمپنی اپنا پہلا فولڈ ایبل آئی فون بھی متعارف کرائے گی، جبکہ آئی فون 18 اور آئی فون ایئر 2 کی رونمائی 2027 کے آغاز میں متوقع ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا