آزاد کشمیر انتخابات: غیر سرکاری نتائج آنا شروع، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں مقابلہ

0
364

مظفرآباد: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 13 انتخابی حلقوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں، جن کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان سخت اور کانٹے دار مقابلہ جاری ہے۔

میرپور، بھمبر اور کوٹلی کے حلقوں میں ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ابتدائی نتائج کے مطابق بعض حلقوں میں مسلم لیگ (ن) کو برتری حاصل ہے جبکہ کئی نشستوں پر پاکستان پیپلز پارٹی آگے چل رہی ہے، جس کے باعث انتخابی مقابلہ انتہائی دلچسپ صورت اختیار کر گیا ہے۔

ابتدائی غیر سرکاری نتائج کے مطابق میرپور، بھمبر اور کوٹلی کے مختلف حلقوں میں دونوں بڑی جماعتیں ایک دوسرے کو سخت ٹکر دے رہی ہیں، جبکہ کئی نشستوں پر امیدواروں کے درمیان ووٹوں کا فرق بھی انتہائی کم ہے۔

الیکشن حکام کا کہنا ہے کہ یہ تمام نتائج غیر سرکاری اور غیر حتمی ہیں، حتمی کامیاب امیدواروں کا اعلان تمام پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا