نیپال میں سیلاب کے بعد لاش سے سونے کی بالیاں چوری، 2 افراد گرفتار

0
308

نیپال میں تباہ کن سیلاب کے بعد انسانی لاشوں سے زیورات چوری کرنے کا افسوسناک واقعہ سامنے آگیا، پولیس نے مردہ خاتون کے کانوں سے سونے کی بالیاں اتارنے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپال میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا رکھی ہے، جس کے باعث انفرااسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا جبکہ مختلف علاقوں میں ہلاکتوں اور لاپتا افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو افراد دریا کے کنارے موجود ہیں اور ڈنڈے کی مدد سے پانی میں تیرتی ایک خاتون کی لاش کو اپنی جانب کھینچتے ہیں۔

ویڈیو میں مبینہ طور پر دونوں افراد لاش کے کانوں سے سونے کی بالیاں اتارتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد صارفین نے شدید افسوس اور غم و غصے کا اظہار کیا۔

پولیس نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر لاش سے زیورات چوری کرنے والے دونوں افراد کو گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب چین اور نیپال کے سرحدی علاقے میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ علاقوں میں 1500 سے زائد افراد تاحال لاپتا ہیں، جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا