لارڈز ٹیسٹ: دوسرے دن کا آغاز، انگلینڈ کے 248 رنز پر 9 کھلاڑی آؤٹ

0
311

لندن: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل شروع ہوگیا۔ انگلینڈ نے پہلے روز 56 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنائے تھے، گس اٹکنسن 34 اور جوش ٹنگ ایک رن کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی، جس کا قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ سازگار کنڈیشنز میں پاکستانی پیسرز نے انگلش بیٹرز کو ابتدا ہی سے دباؤ میں رکھا۔

محمد عباس نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد علی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ خرم شہزاد کے حصے میں بھی ایک وکٹ آئی۔

انگلینڈ کے اوپنرز پاکستانی بولنگ کے سامنے زیادہ دیر مزاحمت نہ کرسکے۔ بین ڈکٹ 17 اور ایمیلو گے 8 رنز بنا کر محمد عباس کا شکار بنے، جبکہ کپتان جو روٹ 4 اور جوفرا آرچر 14 رنز بنا کر بھی عباس کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

ابتدائی نقصان کے بعد جارڈن کاکس اور جیمی اسمتھ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی اننگز کو سہارا دیا۔ جارڈن کاکس نے 55 جبکہ وکٹ کیپر بیٹر جیمی اسمتھ نے 61 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔

خراب روشنی کے باعث پہلے روز کا کھیل مقررہ وقت سے قبل ختم کرنا پڑا تھا، جس کے باعث انگلینڈ اپنی پہلی اننگز مکمل نہ کرسکا۔

دوسرے روز پاکستان کی کوشش ہوگی کہ انگلینڈ کی آخری وکٹ جلد حاصل کرکے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کرے اور لارڈز کی سازگار بیٹنگ کنڈیشنز سے فائدہ اٹھاتے ہوئے برتری حاصل کرے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا