آٹا غریب کی پہنچ سے دور، کراچی میں 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 200 روپے اضافہ

0
272

اسلام آباد: ملک میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، جہاں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 200 روپے اضافے کے بعد 3200 روپے تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 3093 روپے ریکارڈ کی گئی، جبکہ پشاور میں یہی تھیلا 3100 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں 20 کلو آٹے کی قیمت 3067 روپے، حیدرآباد میں 2940 روپے اور بنوں میں 2900 روپے ہے۔

کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2850 روپے، جبکہ سرگودھا، ملتان، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں 2800 روپے میں دستیاب ہے۔

ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق بہاولپور میں 20 کلو آٹے کی قیمت 2740 روپے، لاڑکانہ اور خضدار میں 2700 روپے، سکھر میں 2500 روپے ہے۔

لاہور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2300 روپے جبکہ فیصل آباد میں 2200 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں نمایاں فرق موجود ہے، جبکہ کراچی میں قیمت ملک کے دیگر بڑے شہروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا