بلوچستان:دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 فوجی جوان شہید،دو دہشت گرد واصل جہنم

0
127

راولپنڈی(طلوع نیوز)بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 جوان شہید ہوگئےجبکہ ژوب میں امن دشمنوں کیخلاف آپریشن مکمل کرلیا گیا ،بلوچستان میں دو دنوں میں دفاع وطن پر قربان ہونیوالے فوجی جوانوں کی تعداد12ہوگئی،سات دہشت گردواصل جہنم ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے بھاری ہتھیاروں سے لیس 2دہشتگردوں کو واصل جہنم کردیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسزکا باقی دہشتگردوں کی تلاش میں کلیئرنس آپریشن جاری، سیکیورٹی فورسزامن کے دشمنوں کو بےنقاب کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔دوسری جانب بلوچستان کے ضلع ژوب میں امن دشمنوں کیخلاف آپریشن مکمل کر لیا ،9 جوان فرض پر قربان ہو گئے جبکہ 5 دہشت گرد جہنم واصل کر دیے گئے۔

دہشتگردوں نے ژوب گیریژن میں گھسنے کی کوشش کی تھی جہاں ڈیوٹی پر موجود فوجیوں نے انہیں روکا۔رواں برس دہشت گرد حملوں میں فوجی جوانوں کی ایک دن میں ہونے والی شہادتوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے،بدھ کو جاری آئی ایس پی آر کے ابتدائی بیان بتایا گیا تھا کہ سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 فوجی جوان شہید ہوئے تھے اور 3 دہشتگرد مارے گئے تھے جس کے بعد کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔بعدازاں آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ژوب کینٹ میں سیکیورٹی آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے،

آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 5 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قوم دشمن کی ایسی تمام مذموم کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں جس کا مقصد بلوچستان اور پاکستان کا امن تباہ کرنا ہے۔ژوب کمشنر سعید احمد عمرانی نے کہا تھا کہ بھاری خودکار ہتھیاروں سے لیس 5 دہشت گرد حملے میں ملوث تھے، جھڑپ میں سیکیورٹی فورسز کو بھی جانی نقصان پہنچا جو دوپہر تک جاری رہی۔انہوں نے کہا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے مشتبہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد ژوب قصبہ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیا۔

ڈپٹی کمشنر عظیم اللہ کاکڑ نے سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک خاتون کی ہلاکت اور 5 شہریوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی، انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسمٰعیل خان سے آنے والے ایک بس ژوب چھاؤنی کے علاقے سے گزر رہی تھی کہ وہ فائرنگ کی زد میں آ گئی، زخمیوں کو ابتدائی علاج کے بعد سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا۔ژوب گیریژن پر حملے کی ذمہ داری خود کو تحریک جہاد پاکستان (ٹی جے پی) کہنے والی ایک کالعدم تنظیم نے قبول کرلی ہے،

یاد رہے کہ اسی گروپ نے قلعہ عبداللہ کے علاقے مسلم باغ میں ایف سی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی اور ساتھ ہی چند ماہ قبل سبی کے قریب کوئٹہ-سکھر ہائی وے پر ایک پولیس ٹرک کو نشانہ بنایا تھا۔ژوب میں سیکیورٹی فورسز پر یہ دوسرا حملہ ہے، اس سے قبل 2 جولائی کو عسکریت پسندوں نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں ژوب-ڈیرہ اسمعٰیل خان شاہراہ پر پولیس، لیویز اور فرنٹیئر کور کی 3 چوکیوں پر حملہ کیا تھا، واقعے میں 3 پولیس اہلکار اور ایک ایف سی اہلکار شہید جبکہ ایک حملہ آور مارا گیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا