نو مئی کے واقعات ،شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ضمانت منظور

0
131

اسلام آباد(طلوع نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی ضمانت منظور کرلی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر کےخلاف 9 مئی واقعات سے متعلق مقدمہ درج ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست پر سماعت کے بعد شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ضمانت منظور کرلی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا