ججز نوازشریف کو ایک ٹرم کے لیے ڈس کوالیفائی کرناچاہتے تھے، خواجہ آصف

0
127

اسلام آباد(طلوع نیوز)وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نومئی دو ہزاراٹھارہ سے قبل تیارکی گئی سازش کا نکتہ عروج تھا۔اسی سازش کے تحت نوازشریف کو نااہل کیا گیا۔

اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ ججز نوازشریف کو ایک ٹرم کے لیے ڈس کوالیفائی کرناچاہتے تھےان کوکہا گیا کہ نوازشریف کوتاحیات نااہل کرو۔وزیردفاع نے اعتراف کیا کہ مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے

،معاشی میدان میں خاطر خواہ کامیابی نہیں ملی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کومسلط کرنیوالوں کا ایجنڈا ملک کی تباہی تھی۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ شہبازشریف نے خلوص سے معیشت کو سہارا دینے کی کوشش کی،حکومتی معاشی اقدامات کےثمرات آئندہ سالوں میں سامنے آئیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا